بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرکے متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان بارڈر سے شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کئے، راکٹ حملوں سے اسرائیل کی متعدد گاڑیوں اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔

ترجمان حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حملے میں پہلی بار دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کیا، اسرائیلی بٹالین کے ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں لبنان کے جنوبی علاقے میں بمباری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »