کراچی : قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کا فلائٹ آپریشن تین ہفتوں کے بعد سو فیصد بحال ہوگیا ، آج اندرون ملک تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تین ہفتوں بعد 100 فیصد بحال ہوگیا ، آج کراچی، لاہور،اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پروازمنسوخ نہیں کی گئیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے سکھر پرواز سولہ دن اور اسلام آباد سکھر پروازیں چودہ روز بعد بحال ہوئیں۔

پی آئی اے انتطامیہ کے مطابق ادارے میں مالی بحران اورایندھن کی فراہمی روکےجانےپرگزشتہ تین ہفتے میں آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے تھے اور پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے تھے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو اداکر دیئے ہیں ، پی ایس او کو ادائیگی کے بعد فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »