بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکی اور رحمان اللہ گرباز 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی دوسری وکٹ 121 کے مجموعی سکور پر گری جب رحمت شاہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکر چلتے بنے۔
افغانستان کے اوپنر بلے باز ابراہیم زادران نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، وہ 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 129 رنز اور راشد خان 35 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیاب ہوئی ہے اور اسے 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ افغانستان کی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 4 میں کامیاب اور 3 میں ناکام رہی ہے۔