راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر بیگ سے دھماکا‌ خیز ڈیوائس برآمد ہوا ہے، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ روڈ پر گورکھپور چوک پر سڑک کنارے مشکوک بیگ سے ڈیوائس برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے سڑک کنارے مشکوک ڈیوائس دیکھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا تھا، مشکوک ڈیوائس کو اڈیالہ جیل کے باہر کھلی جگہ میں رکھا گیا تھا، پولیس نے اسے اڈیالہ جیل پہنچایا۔

بی ڈی ایس اہل کاروں نے ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی، اور ڈیوائس میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق ڈیوائس میں ڈیڑھ کلو سے زائد دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈیوائس کس نے رکھا، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »