ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں سال جون میں چھ ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا اور انکی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔
مورکل کی کوچنگ میں پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام ہوئی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) جلد ہی مورکل کے متبادل کا اعلان کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو کہ 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔
دوسری جانب سابق فاسٹ باؤلر عمر گل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں