ویب ڈیسک
مری: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی عہدے کی لالچ نہیں، اللہ نے مجھے بہت نوازا، دعا ہے اللہ تعالیٰ اس قوم کی تقدیر بدل دے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کارکنوں سے خطاب ہوں، کئی سال پہلے والی ملاقاتیں پھر تازہ ہوگئیں، میرا مری کے بھائیوں اور بزرگوں سے ایک رشتہ ہے، لاہور میں رہتاہوں اور مری میرا دوسرا گھر ہے۔

نواز شریف نے اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 11ہزارمیگاواٹ بجلی ہم نے شامل کی،لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کئے جو 20،20سال میں ہوتےتھے، 50سال سے سن رہا تھا سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں، جب اس کوئلے کو استعمال نہ کریں تو پھر اس کا کیا فائدہ ، ہمارے دورمیں پہلی بار کوئلے کی کان میں کام شروع ہوا اور بجلی کا کارخانہ لگایا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم سےجھوٹ بولیں پھرتوقع کریں اللہ معاف کردےگااللہ معاف نہیں کرتا، اگرمیں نےکسی کےپیسےدینےہوں اگرنہیں دوں گاتواللہ معاف نہیں کرےگا، جھوٹ نہیں بولنا چاہیے کہ میں نے یہ الیکشن جیتنا ہے ، وزیراعظم صدر بننا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جھوٹ بول کر لوگوں سے ووٹ مانگو اور کچھ نہ کروں ، قوم کو بھی خراب کردوں اور دھوکہ دوں اور سکھاؤں تو مجھ سے زیادہ ظالم کوئی نہیں ہوگا، معاشی ،معاشرتی اورسماجی حالات خراب کردوں تومجھ سےبڑاظالم انسان کون ہوگا، جوبات کہیں سوچ سمجھ کرکہیں پھراس پرعمل بھی کریں۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں وزیراعظم تھاپاکستان کوڈیفالٹ سےبچایاگرےلسٹ سےوائٹ میں لیکرآئے، ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہاکسی ملک سےایک دھیلانہیں مانگا، ہمارے دور میں ہندوستان کے دو وزیراعظم پاکستان آئے اور کہا بیٹھیں ہم بات کرناچاہتے ہیں، امریکا کاصدر مجھ سے کہتاہے 5ارب ڈالر لیں اور دھماکے نہ کریں، میں نے اچھا کیا 5ارب ڈالر نہیں لئے اور دھماکے کردیئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیاگیاکیا کسی ملک میں ایسا ہوتاہے، پاکستان کےوزیراعظم کو بیٹےسے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کرنے کی مثال قائم کی گئی، دنیامیں کہیں سناہےکہ بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرفارغ کردیاہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »