ویب ڈیسک
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، امام کعبہ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے قابل تکریم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس مقامات ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے گہری ععقیدت ہے، دونوں ممالک مثالی، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن و بھائی چارے کا مذہب ہے، اسلام کی غلط تشریح کی گنجائش نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم، مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی گئی، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »