رحیم یار خان :کچہ کے علاقہ ماچھکہ میں جاری پولیس آپریشن میں زخمی پولیس اہلکاروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے عیادت کی جوانوں کی جرات اور بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی سی شکیل احمد بھٹی، ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر و صوبائی وزیرا ابراھیم حسن مراد، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی سی شکیل احمد بھٹی اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت و حوصلہ افزائی کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچے جہاں پر انہوں نے کچہ ماچھکہ پولیس مقابلہ کے زخمی و غازی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی و امن ومان کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف جرات و بہادری سے لڑنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحیسن پیش کیا، غازی پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی طبیعت بارے دریافت کیا، اس موقع پر انہوں نے ایم ایس شیخ زید ہسپتال و دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کے لیے لڑتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر فرض کی راہ میں امن دشمن دہشت گرد ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، بہترین طبی سہولیات فراہمی یقینی رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی اہلکار کو دیگر ادارہ میں علاج کے لیے شفٹ کیا جاناضروری ہوا تو حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس مکمل طور علاج کروائے گا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان نے انہیں بہترین علاج کی یقینی دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیروز ہیں ان کی صحت کی بحالی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی انہون نے وزیر اعلی محسن نقوی کو زخمیوں کی موجودہ صورت حال سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ہیروز جلد صحت یاب ہوکر پولیس فورس میں خدمات کے قابل ہو جائیں گے۔