پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کوست وکٹوں سے شکت دے کرریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی فتح ہے۔

نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنزبنائے، پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرشوال ذوالفقار نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا ءنے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثناء اپنی شاندار بولنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی پانچ دسمبرکو کھیلاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »