انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی اور یونیسکو (اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، علم و ثقافت) کے ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔

نومبر2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان 2023 سے 2027 کی مدت کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبر کے طورپردوبارہ منتخب کر لیا گیا۔

15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جن کی تعداد154 تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے بھارت کو شکست دی۔

وائس چیئرمین کیلئے 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 اور بھارت نے18 ووٹ حاصل کیے، یہ کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پربہت بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کے پاس 2023 سے 2025 تک یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ رہے گی۔

یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور پاکستان کا 2027 تک یونیسکو بورڈ کا ممبر منتخب ہونا اہم سفارتی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یونیسکو کے مشترکہ اہداف کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »