میڈیا رپورٹس کےک مطابق شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کافیصلہ کر لیا۔ اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں۔
شوکت ترین نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہتمشکلات کا سامنارہا۔ اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔
ترین اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات کے طور پر کام کر رہے تھے، گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
شوکت ترین کو 2021 میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔
ترین 2009 سے 2010 تک سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
گزشتہ روز سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما واثق قیوم عباسی نے جمعرات کو پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔