میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سیٹوںکی تعداد کتنی ہو گی یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طےکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 15 سال بعد مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان بھی پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »