امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کومنتخب کرنے اور پاکستانی سیاست میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کے منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بد عنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔