اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، جس کی منظوری نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی دے دی ہے۔
پیٹرول 14 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجےسے چکا ہے۔