ؒلاہور: معروف قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق معروف سینیئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاداری عوام اور تابعداری آئین کی ہے۔ آئین ایساعمرانی معاہدہ ہے جس میں فلاحی مملکت کے خدوخال اور اصول نظر آئیں گے، اگر ہم دل سےعملداری کریں تو تمام چیزوں کا حل آئین میں موجود ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نفرتوں کو دفن کر کے نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں۔ وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے اور میری پہلی وفاداری اس دھرتی ماں کے ساتھ ہے جن سے بھی دوستی کی کوٹ کوٹ کر اس کو نبھایا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور فوج بھی ہماری ہے، توقع کرتے ہیں عدلیہ انصاف کےترازوکوتھام کرانصاف کریگی۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عام انتخابات کے معاملے پر ایکشن لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »