کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے 5 کلو وزنی بم برآمد جو کہ ناکارہ کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیسنے بتایا کہ عوام ایکسپریس میں بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بم کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں 2 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن 5 کلو تھا، دھماکا خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بم کو ڈیٹونیٹ کرنے کیلئے موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم کو پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »