راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رہا نہ ہوسکےان کی بیٹی، مہربانو روبکار لے کرپہنچی تو عدالت کو تالے لگے تھے، پی ٹی آئی رہنما کی بیٹی مہربانو نے کہا ہے شاہ محمود قریشی کی رہائی آج نہیں ہو سکی،روبکار نہیں تیار ہوئی،تصدیق شدہ کاپی ملنے کے بعد جی الیون گئے تو وہاں عدالت کو تالے لگے ہوئے تھے۔
سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت گزشت روز منظورکرائی تھی مگر شاہ محمود تاحال اڈیال جیل میں ہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اس وقت ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس اور توشہ خانہ تحائف کیس میں نیب کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت ملنے کا سپریم کورٹ کے تین ججز کے دستط شدہ فیصلہ شاہ محمود کے وکلا کو تاخیر سے ملا۔
اس کے سبب آج شاہ محمود کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں ہوسکی ،کل اور پرسوں چھٹی ہے منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالچسنات ذوالقرنین روبکار جاری کریں گے اس کے بعد شاہ محمود کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔