الیکشن ٹریبونل نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

میڈیا رپورٹسکے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے دائر اپیل کو مسترد کر دیا ہے اور آر او کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر گشزشتہ روز فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان پر توشہ خانہ میں سزا اور نا اہلی کا الزام لگا کر یہ اعتراض عائد کیا گیا جب کہ تجویز کنندہ کا متعلقہ حلقہ سے نہ ہونے کا اعتراض دونوں درست نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جس کی سزا پر آرٹیکل 62، 63 لاگو ہوتا ہے اور تجویز کنندہ بھی اسی حلقے کا ہے اس لیے ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »