ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہ نواز شریف کے خلاف سازش میں اندرونی سہولت کار کون تھے؟
جواب میں جاوید لطیف نے دو سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو عالمی قوتوں کا سہولت کار قرار دیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش میں راحیل شریف، فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ فیصلہ سازی کرنے والے اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف فیصلہ کرنے والوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو گفتگو سے پہلے آصف زرداری سے پوچھ لیا کریں، انہیں زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں کیسے لوں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والا کون تھا آج تک نہیں پتا چلا تو ماتم کرسکتا ہوں، ریاست پر حملہ کرنے والوں کو سات ماہ ہوگئے آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں لاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بھی دیں اور انتخابی مہم بھی چلانے دیں، آئین و قانون اجازت دیتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، قانون ہے کہ انتخابی نشان چھن رہا ہے تو قانون کو غلط نہیں کہہ سکتے۔