محکمہ ایریگیشن سندھ میں 3 ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
سابق اے سی آبپاشی اور ایم ڈی سیڈا کے خلاف مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نیب حکام کے مطابق کوٹری بیراج کے سرکل کلری بگاڑ میں مبینہ کرپشن پر انکوائری کی گئی، محکمہ ایریگیشن کو کلری بگاڑ سرکل کی 25 شاخوں کو بنانا تھا۔
حکام نے بتایاکہ کلری بگاڑ سرکل کے 5 ارب روپے کے منصوبوں میں اب تک سوا 2 ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے، سابق اے سی آبپاشی نے طریقے کار سے ہٹ کر غیر قانونی ٹینڈر کیے اور رقم نکلوائی۔
نیب حکام کے مطابق 10 اور 12 فروری کو تمام شاخوں کا ٹیم کے ہمراہ جائزہ بھی لیاگیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق اے سی آبپاشیپرسواٹ پراجیکٹ میں بھی 70 کروڑ کی کرپشن کا بھی الزام ہے، سپرنٹنڈنٹ انجینیئر اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔
نیب حکام نے بتایاکہ سابق اے سی آبپاشی 2018 میں اس پراجیکٹ کے لیے بطور سپرنٹنڈنٹ کام کر رہے تھے۔