اسلام آباد : سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسیکڑوں سوشل میڈیا اکاونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے۔
حساس اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے ، شناخت ہوجانے والے اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرون ملک سے چلنے والے اکاؤنٹس ہولڈر کےنام بھی ای سی ایل،اسٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تشکیل کردی جے آئی ٹی میں ایک نادراکےافسرکو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ایف آئی اےحکام کے ساتھ آج پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں عدلیہ مخالف مہم کے حوالےسےآگاہ کیا جائے گا۔