لاہور:میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم ورنگزیب نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو تہذیب میں رہ کر گفتگو کرنے کا مشورہ اور کہا کہ انہیں کسی بھی چیز کا جواب نہ دینا پارٹی پالیسی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نئے نئے پنجاب آئے ہیں، انہوں نے پنجاب میں (ن) لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے، (ن) لیگ کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے ساتھ ہے، ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ منہگائی سے ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، بلاول بھٹو کو چاہیے وہ تہذیب میں رہ کر گفتگو کریں، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »