چنیوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست تشدد کی سیاست ہے، وہ اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا۔

چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ میں یہ حالات نہیں دیکھے ، ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف ہمارے پورے معاشرے میں ایک بحران پیدا کیا گیا ہے، اس لیے کہ پرانے سیاستداں عوام کی خدمت کے بجائے انتقام لینے کے لیے سیاست کررہے ہیں، اور اس کا نقصان ملک، عوام اور معیشت کو ہورہا ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ آپ ہمارے کاموں کا اس شخص سے موازنہ کریں جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے سے پوچھیں کہ اپنے پچھلے ادوار میں تعلیم اور صحت کے لیے کیا کام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »