الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال کی سزا دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل میں موجود تھیں جبکہ گواہان، میڈیا نمائندگان اور عام لوگوں نے بھی کارروائی دیکھی۔
بعد ازاں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا تھا کہ دو دن میں بے بنیاد کیس اختتام پذیر ہوا، ٹرائل برائے نام ہے، لگ یوں رہاہے فیصلے پہلے لکھے جاچکےہیں اورسزاؤں کی ہیٹرک آج مکمل ہو جائے گی۔