میڈیا رپورٹسکے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے پی بی 47 خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد نے بتایا کہ دھماکے میں 30 سے زائدافراد بھی زخمی ہوئے ، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے جن میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

ایم ایس حبیب الرحمان نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سلطان محمد،محمد عمر،نثار احمد، احسان،عبدالغفور،نجیب احمد،حاجی قلعہ ، عمران ،محمدعلی ،سلطان محمد،عبدالله شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکاخیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پشین پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پشین دھماکے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ لیویز اور پولیس علاقے میں موجود ہیں ،واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، افسوسناک واقعے کے باوجود کل الیکشن ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »