حکومت سازی کے لئے سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کیلئے توڑ جوڑ شروع کر دیا آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں آصف زرداری کو صدر بننے کی دعوت دی لیکن آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی ڈیمانڈ رکھ دی ذرائع کے مطابق اس کے بدلے میں آصف علی زرداری نے نواز لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت دینے کی پیشکش کی۔ نواز لیگ کے صدر نے حکومت سازی کے متعدد آپشنز پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی زیر غور آیا کہ اگرچہ نواز لیگ ملک میں ’سب سے بڑی‘ سیاسی جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی ہے لیکن یہ اب بھی اپنے تئیں حکومت نہیں بنا سکتی اور اسے دیگر پارٹیوں یا آزاد ارکان کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد او سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات آج متوقع ہےجس میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے۔