آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ معاشی استحکام و خوشحالی کی پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وسیع تر اقتصادی استحکام اور پاکستانی شہریوں کی خوشحالی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے بتایا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب نوےکروڑ ڈالر جاری ہوئے۔

جولی کوزیک نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی حالات پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا معاشی استحکام سے متعلق نگران حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پاکستان سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہا نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نگراں حکومت کی معاشی استحکام کیلئے کوششوں سے مطمئن ہے۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا اور مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل پیرا ہو کر سماجی تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ساتھ ہی افراط زر کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کیلئے سخت مالیاتی پالیسی پر عمل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »