وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تجارت بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈٓار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی اور سنگاپور کے راستے بھارت سے تجارت ہو رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے اس لیے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ بھارت سے تجارت بحال ہو اور پاکستان اس پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سے براہ راست تجارت کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت میں اضافہ کرنا ہے تو اس کیلیے وزارت خارجہ سے کام کرنا ہوگا۔ وزارت خارجہ میں بھی بڑے چیلنجز ہیں جس پر کام کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ میں بھی ایسے ہی کام کی ضرورت تھی جیسے وزارت خزانہ میں ہے۔