بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ثناء سلطان کے نکاح کی تقریب کا انعقاد مدینہ منورہ میں کیا گیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ثناء سلطان نے بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کی اور محمد واجد سے مدینہ منورہ میں نکاح کیا، ان کی نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں انتہائی سادگی سے منعقد ہوئی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ثناء سلطان نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا، مگر انہوں نے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ثناء سلطان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی پاکیزہ اور مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

اُن کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔ ثناء سلطان کو ان کے دوستوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »