بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی طیارے کے حملے میں حسن نصراللہ کے چچا عبداللہ نصر اللہ، ان کے تین بچے اور ان کا پوتا، جو ان کے بیٹے حیدر کا بیٹا ہے شہید گئے ہیں۔
ابو حیدر عبداللہ حزب اللہ کے مرحوم سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے چچا ہیں۔ حسن نصراللہ جنہیں اسرائیل نے گذشتہ ستمبر میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک میں حزب اللہ کی قیادت کے ہیڈکوارٹر پر بمباری میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ چاروں افراد جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ میں ایک گھر میں تھے، جو کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی جائے پیدائش ہے۔
اسرائیلی افواج نے دو ماہ قبل لبنان میں پنےحملوں کی تعداد میں اضافہ کردیا تھا۔ اس نے خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ اور جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں ڈرون کے ذریعے کئی حملے کیے جن میں حزب اللہ سے منسلک جنگجوؤں اور عہدیداروں کو قتل کیا۔
پچھلے مہینے (اکتوبر) کے آغاز میں اسرائیل نے لبنان میں “زمینی آپریشن” شروع کیا جسے اس نے سرحد کے اس پار محدود کارروائی قرار دیا۔
تاہم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنوب کے کسی بھی دیہات پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔
لیکن اسرائیلی تصادم اور بمباری کے نتیجے میں تقریباً 36 قصبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔