آج رات 8 بجے سے روڈ مینٹیننس کی وجہ سے موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے پشاور ٹو اسلام آباد رات 8 بجے سے بند کردی جائے گی۔

ایم ٹو لاہور ٹو اسلام آباد موٹروے بھی بند رہے گی، ایم تھری لاہور تا عبد الحکیم اور ایم فور پنڈی بھٹیاں تا ملتان موٹروے بھی بند رہے گی۔

ایم الیون سیالکوٹ تا لاہور اور ایم فورٹین ڈی آئی خان تا ہکلا بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موٹر ویز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ملک بھر میں کئی بڑی موٹر ویز کو بحالی کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز آج 22 نومبر 2024 کی رات 8 بجے سے ہوگا۔ غیر معینہ مدت کی بندش نے مسافروں میں اہم تشویش پیدا کردی ہے۔

ان سڑکوں کو لاہور، اسلام آباد اور خطے کے دیگر شہروں کے درمیان انٹرسٹی سفر اور ضروری گزرگاہوں کے لئے لائف لائن سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق معمول کی دیکھ بھال کو بندش کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کا تعلق شاید دارالحکومت میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہے۔

لاہور رنگ روڈ کو بڑی مرمت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، 23 اور 24 نومبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کے باعث لاہور پولیس نے کمانڈنٹ رنگ روڈ کو بند رکھنے کا پیغام بھیج دیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین امن و امان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رنگ روڈ کو مکمل طور پر بند رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »