اسلام آباد(اے ون نیوز)نجی ائیر لائن کے جہاز میں بم کی جھوٹی اطلاع مسافروں اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،سرچ کرنے پر اطلاع جھوٹ نکلی۔اطلاع دینے والے دونوں افراد گرفتار۔ان دونوں مسافروں نے بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نے دو بج کر دس منٹ پر روانہ ہونا تھا۔دونوں دوستوں کو تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی۔دونوں افراد کو کال کرنے والے ان کے دوست کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شاہ سمیت آٹھ اراکین پارلیمنٹ بھی مسافروں میں شامل تھے۔

نجی ائیر لائن کا جہاز اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا۔بم کی اطلاع کے بعد نجی ائیر لائن کی پرواز روک دی گئی۔جہاز کی سوئپنگ اور سرچ جاری۔مسافروں کا سامان اتار لیا گیا۔مکمل کلیرنس کے بعد جہاز روانہ کیا جائے گا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سمیت آٹھ اراکین پارلیمنٹ اور 150 مسافر نے سفر کرنا تھا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »