شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو پہنچ گیا ، روس نے سیاسی پناہ دیدی۔

روسی ذرائع اور برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہے۔ روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔

اس سے قبل بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آ رہی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ بشار الاسد 8 دسمبر کی علی الصبح دمشق سے فرار ہوئے تاہم ان کی لوکیشن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

بشار الاسد کے طیارے  ریڈار ڈیٹا کے مطابق بشار الاسد کے طیارے کو 8725 فٹ کی بلندی سے مسلسل نیچے کی جانب آتے دیکھا گیا، تاہم ان کے جہاز حادثے سے متعلق ساری خبریں افواہیں ثابت ہوئیں اور بشارالاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »