چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر رقم کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے چین کا تعاون جاری ہے، چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر رقم کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارت خزانہ کی چین کے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ چین کے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہورہی تھی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کے دورہ چین میں چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »