پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی نے پاکستان کا بُرا حال کردیا، نہ بجلی ہے نہ گیس اور ہر چیز مہنگی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے آج بورے والا میں سیاسی پاور شو کیا جس میں نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ بہت کچھ بدل گیا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمیری حکومت ختم کی گئی، پاکستان سے بےروزگاری ختم ہوجانی چاہیے تھی، قوم کو وہ وقت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 25 روپے کی ہے، یہ ہے تبدیلی، لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کردی تھی، بجلی سستی کردی تھی لیکن ملک کا کیا حال کردیا ہے؟ گیس، بجلی، روٹی، گھی اور دالیں سب مہنگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، روٹی کو سستا کریں گے،بجلی اور گیس گھر گھر ملے گی، اگر نواز شریف کی حکومت قائم رہنے دی جاتی تو آج کوئی نوجوان بیروزگار نہ ہوتا، ہر گھر خوشحال ہوتا، یہ ہے تبدیلی کہ بورے والا میں اتنی بیروزگاری ہے، یہ پاکستان کی پیٹھ پر کلہاڑا مارا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت افسوس کا مقام ہے، پاکستان کو تبدیلی والوں نے کہاں پہنچادیا ہے؟ ہم پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری سے واپس نکال لائیں گے اوردوبارہ اچھا وقت واپس لےکرآئیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے موٹروے اپنی ذاتی کے لیے نہیں، آپ کے لیے بنائی ہے، ہمارے دورمیں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ روپے کا ہے۔

نواز شریف نے جلسہ گاہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »