ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں 9 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں شہید 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے، شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہوکر پاکستانیں کو شہید کیا ہے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ سراوان ایران میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قونصلر جائے وقوعہ اور زخمیوں سے ملنے اسپتال گئے ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈپی او مظفر گڑھ حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ ایران میں شہید مزدوروں کی لاشیں لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، پاکستانی سفارتخانے سے مکمل رابطے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »