پاکستان کے سینیئر سیاستدان میاں اظہر کو گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے ان کے بیٹے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سینیئر بزرگ سیاستدان میاں محمد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے بیٹے حماد اظہر نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 88 سالہ والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کی گرفتاری کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے والد جمہوری، آئینی حق کے مطابق ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »