اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں 2 ماہ کے لیے جنگ روکنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا لیکن امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازع کے حل کے لیے بنیاد رکھ سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس میں چھاپوں میں 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔