راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود اڈیالہ جیل پہنچیں اور اڈیالہ جیل میں خود گرفتاری دی۔
بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں موجودتھی۔
اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ عدالت سے تحریری فیصلہ آنے کے بعدٹیم روانہ کردی جائے گی ، گرفتاری کیلئے نیب کے ساتھ پولیس کی ٹیم بھی بنا دی گئی۔
بشریٰ بی بی آج فیصلے کےوقت عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔
یاد رہے عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو 14 14 سال قید کی سزا کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا اور دونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کر دیا۔