استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔

ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا، کوشش ہو گی مل کر معیشت کو چمکائیں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئےکام کرنا ہے، ہم پورے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا مجھے جو اللہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہت کر رہا ہوں، ملک کی معیشت ہو گی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللہ ہمیں کامیاب کرے تو 8 فروری کے بعد ملکی معیشت کو چمکائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتریں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »