اسلام آباد(ویب ڈیسک )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بات کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے اجلاس میں کہی۔ آبزرور گروپ نے ڈاکٹر گڈلک ایبل جوناتھن کی سربراہی میں وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انتخابات کے حوالے سے وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔نگراں وزیراعظم نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی جانب سے پاکستان اور دولت مشترکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت انتخابات کے جائزے کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو تمام سہولیات فراہم کرے گی، نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنی انتخابی مہم کے لیے ہر جماعت کو مناسب ماحول فراہم کر رہی ہے،
نگران حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ پاکستان کی قیادت کس پارٹی کے حوالے کی جائے؟دریں اثناء وفد نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ وفد نے انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔