اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، ووٹنگ کچھ دیر بعد شروع ہوگی،کون ہو گا حکمران؟ آج پاکستانی اپنافیصلہ سنائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت سیکیورٹی حصار میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی، پریزائیڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات مل گئے۔ عام انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

پاک فوج کے جوان کیو آر فورس کے طور پر موجود ہیں، ملک بھرکے سرکاری اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ملک بھر کے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقے ہیں جن کیلئے ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں۔

882 خواتین امیدوار، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آج 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »