اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا اور قربانیاںدیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے، سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وفاداریاں متشدد گروہ میں تبدیل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل آرٹیکل 5 اور دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں ملازمین کا دفاع کرے گی، پرتشدد ٹرولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور مثالی سزا یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے ہماری وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا اور قربانیاں دیں۔ پاک فوج نے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور تعاون کے بغیردہشت گردی کے خلاف فتح ممکن نہ تھی۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے دشمنوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قومی سلامتی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی مستند معلومات پر انحصار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »