واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ںئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

ترجمان نے زور دیا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے امریکا نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »