اسلام آباد:ملک کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں پائے گئے ان میں ملتان ،پشاوراور کراچی ملیر کے اضلاع شامل ہیں۔
وزرات صحت کا کہنا تھا کہ سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کا تعلق سرحد پار کے پولیو وائرس سے ہے، وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے جو بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔
ترجمان وزرات صحت کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔