راولپنڈی:امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلانے جی ایچ کیومیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بات چیت کی، امریکی سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر سینٹ کام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف اورخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »