لاہور میں پولیس نے اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر جواں سالہ لڑکیوں سے جنسی زیادتی کروانے والا 3 رکنی پیشہ ور گینگ گرفتار کرلیا جبکہ ماں کو بیٹی سمیت بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کاہنہ کی رہائشی خاتون کو مری لے جا کر زبردستی زنا کاری کرواتے رہے، متاثرہ خاتون کے خاوند نے تھانہ کاہنہ میں بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

واقعہ پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی جانب سے نوٹس لیا گیا، جس پر پولیس نے کارروائی گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے خاتون کو بچی سمیت بحفاظت بازیاب کروا کروالیا۔

گرفتار ملزمان میں عائشہ عرف اقراء، عثمان اور نعیم شامل ہیں، ملزمان پرکشش نوکری کا جھانسہ دے کر 20 سالہ خاتون کو بیٹی سمیت مری لے گئے تھے جبکہ ملزمان 9 ماہ کی بیٹی کو یرغمال بنا کر مجبور ماں کا جنسی استحصال کرتے رہے۔

ملزمان نے نوکری کی متلاشی متعدد لڑکیوں کو جنسی زیادتی کروانے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »