اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی اور میاں نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک کاز لسٹ بھی جاری کی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی۔
نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔
الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔