چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ریٹائر منٹ کے بعد حال ہی میں ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس اعلیٰ آئینی عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام زیر غور شخصیات میں سرِ فہرست ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں زیادہ تر افراد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اس عہدے کے لیے حمایت کر رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیسے ہوتا ہے؟
صدر پاکستان وزیراعظم کے مشورے پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے چار اراکین کا تقرر کرتے ہیں۔وزیراعظم اس عہدے کے لیے نام تجویز کرتے ہیں اور تقرری سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت بھی لازمی ہے۔ مشاورت کے بعد صدر پاکستان تجویز کردہ امیدوار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرتے ہیں۔

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کسی نام پر اتفاق نہ کر سکیں تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوتے ہیں اور یہ کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کے لیے امیدوار کی سفارش کرتی ہے۔ اگر پارلیمانی کمیٹی مقررہ مدت میں کسی امیدوار پر اتفاق نہ کر سکے تو صدر خود چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »