بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشال میڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 55 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے شاندار بولنگ کے سامنے سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، سری لنکا کے اوپنرز سمیت 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوزنے 12، کسن راجیتھا نے 14 رنز ، دلشان مدھوشانکا نے 5 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کوشل مینڈس اور چارتھ اسالنکا ایک ایک رن بنا سکے۔

سری لنکن اوپنر بلے باز ڈیموتھ کرونارتنے اور پاتھم نسانکا سمیت سدیرا سمارا وکرما، دشن ہیمنتھا، دشمنتھا چمیرا بغیر کئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3 اور بمرا اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکی اور کپتان روہت شرما 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ویرات کوہلی اور شبمن گل نے 189 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔

بھارت کی دوسری وکٹ 193 کے مجموعی سکور پر گری جب شبمن گل 92 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے ویرات کوہلی 88 رنز ، شریاس ائیر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 21، سوریا کمار 12، جدیجا 35 اور محمد شامی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شانکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا نےایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »